Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

عید کے بعد غیرقانونی افغان شہریوں کی ملک بدری کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ

وزارت داخلہ کی جانب سے پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان کو احکامات دے دیے گئے
شائع 18 مارچ 2024 03:16pm

عید کے بعد غیرقانونی افغان شہریوں کی ملک بدری کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، وزارت داخلہ کی جانب سے پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان کو احکامات دے دیے گئے۔

عید کے بعد 15 اپریل سے غیر قانونی افغان شہریوں کی ملک بدری کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کے فیصلے پر وزارت داخلہ کی جانب سے پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان کو احکامات دے دیے۔

ذرائع کے مطابق فیصلہ وفاقی سیکرٹری داخلہ آفتاب درانی کی زیر صدارت اہم ویڈیو لنک اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں چاروں صوبوں کے سیکرٹری سمیت محکمہ داخلہ اوردیگراعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے شرکا کو بتایا گیاکہ وزارت داخلہ کی جانب سے تمام صوبوں کو افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی فہرستیں فراہم کی جائیں گی، فہرستیں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کا ڈیٹا مرتب کرلیا گیا، فیز تھری میں افغان پی او آرکارڈ ہولڈرز کو ملک بدر کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ اب تک 4 لاکھ سے زائد غیر قانونی غیر ملکی افغان باشندوں کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔

مزید پڑھیں

پاکستان میں مقیم مزید کتنے افغان باشندے واپس اپنے ملک چلے گئے؟ اعداد و شمار جاری

پاکستان سے بے دخل ہونے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی تعداد 4 لاکھ سے متجاوز

اسلام آباد

immigrants

afghan citizen

Ministry of Interior

Illegal Afghan Residents

Illegal immigrants

Illegal Afghan Immigrants

AFGHAN REFUGESS