Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

امیر بالاج قتل کیس : مقتول کے دوست کا جسمانی ریمانڈ منظور

پولیس نے بالاج کے دوست کی باقاعدہ گرفتاری ڈالی، احسن شاہ پر نامزد ملزموں سے رقم لینے کا الزام
اپ ڈیٹ 18 مارچ 2024 10:37am
فوٹو ۔۔۔ فائل
فوٹو ۔۔۔ فائل

لاہور کی مقامی عدالت نے امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں مقتول کے دوست ملزم احسن شاہ کو 23 مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا ۔ پولیس نے رات گئے احسن شاہ کی باقاعدہ گرفتاری ڈالی تھی۔

سی آئی اے پولیس نے احسن شاہ کو ضلع کچہری میں پیش کیا۔ ملزم احسن شاہ جوڈیشل مجسٹریٹ صدف بتول کی عدالت میں پیش ہوئے۔

پولیس کی جانب سے ملزم احسن شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم سے تفتیش درکار ہے، جس کے بعد عدالت نے ملزم کو 23 مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا۔

اس سے قبل امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی تھی ۔ جس میں سی آئی اے پولیس نے احسن شاہ کی رات گئے باقاعدہ گرفتاری ڈال دی تھی۔

سی آئی اے پولیس نے گزشتہ ماہ احسن شاہ کو امیر بالاج کی مخبری کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔

احسن شاہ مقتول امیر بالاج کا قریبی دوست تھا۔

احسن شاہ پر مقدمہ میں نامزد ملزموں کے ساتھ رابطوں کا الزام ہے۔

احسن شاہ نے مبینہ طور پر مخبری کے لیے نامزد ملزموں سے رقم وصول کی۔

lahore police

Crime

ameer balaj tipu murder case