Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوات: پولیس اسٹیشن میں ملزم کی خودکشی کا ڈراپ سین ہو گیا

غالیگے پولیس اسٹیشن میں ملزم کی خودکشی کا ڈرامہ رچایا گیا تھا
اپ ڈیٹ 17 مارچ 2024 04:54pm

سوات: پولیس اسٹیشن غالیگے میں ملزم کی خودکشی کا ڈراپ سین ہو گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کے قتل میں ایس ایچ او سمیت دیگر اہلکاروں کو ملوث قرار دے دیا گیا ہے۔

جبکہ ایس ایچ او جہان عالم سمیت تین اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔

چند روز قبل غالیگے پولیس اسٹیشن میں ملزم کی خودکشی کا ڈرامہ رچایا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے ملزم سلیمان کو پولیس نے چوری کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

پولیس نے موقف اپنایا تھا کہ ملزم نے حوالات کے واش روم میں گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کی ہے۔

تاہم ، لوحقین نے اس ے قتل قرار دیا ور احتجاج کیا، لواحقین کے احتجاج پر انکوائری کمیشن بنایا گیا، جس کی رپورٹ میں ایس ایچ او سمیت دیگر اہلکاروں کو قتل میں ملوث قرار دیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Sawat

police station