Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

22 ممالک میں چلنے والی مسافر بس کا کرایہ کتنا ہے؟

ترکیہ سے سفر شروع کرنے والی بس کی آخری منزل برطانیہ ہے
شائع 17 مارچ 2024 03:35pm
Source: The Sun
Source: The Sun

22 ممالک میں سفر کرنے والی دنیا کی طویل ترین بس سروس کا کرایہ 20 ہزار یورو ہے، جبکہ اس بس سروس سے کئی ممالک کے شہری مستفید ہو رہے ہیں۔

دنیا کی طویل ترین سفری سہولت کے ساتھ یہ بس سروس ترکیہ کے شہر استنبول سے برطانیہ کے شہر لندن تک کا سفر 56 دنوں میں طے کرتی ہے۔

استنبول سے شروع ہونے والے اس سفر میں 22 ممالک آتے ہیں، جن میں بلجیریا، سربیا، کروشیا، ہنگری، سلوواکیا، چیک ری پبلک، پالینڈ، لیتھونیا، لیٹویا، استونیا، فن لینڈ، ناروے، سویڈن، ڈنمارک، نیدرلینڈز، جرمنی، بیلجئیم، فرانس اور پھر آخری منزل برطانیہ شامل ہیں۔

طویل سفر کے پیش نظر بس کمپنی کی جانب سے بس کی سیٹیں بھی آرام دہ بنائی گئی ہیں، جبکہ تمام سفری سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے۔

اسی بس میں سامان کے لیے بھی جگہ مختص ہے، جہاں دو بڑے سوٹ کیس ہر مسافر کو لے جانے کی اجازت ہوتی ہے۔

ہر مسفر کے لیے سیٹ پر اینٹرٹینمنٹ سسٹم نصب ہے، ساتھ ہی ہیڈ فونز، بلوٹوتھ اور یو ایس بی پورٹ کی سہولت بھی موجود ہے۔

اس بس سروس کی جانب سے مسافروں کو ہر روز صبح کا ناشتہ، جبکہ 30 مرتبہ دوپہر کا لنچ اور کھانا دیا جاتا ہے۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ یورپی ممالک میں سفر کرنے والے مسافروں کے ویزا کے حوالے سے ٹریول کمپنی خود معاملات کو دیکھتی ہے۔

22 ممالک کا سفر کرانے والی اس بس سروس کا کرایہ 20 ہزار یورو ہیں جو کہ پاکستانی تقریبا 60 لاکھ روپے سے زائد بنتے ہیں۔

European Union

bus service