سندھ حکومت کا 20 مارچ سے گندم کی خریداری شروع کرنے کا فیصلہ
صوبے میں گندم خریداری کیلئے 353 مراکز قائم کیے جائے گے، وزیر خوراک سندھ
سندھ حکومت نے صوبے میں 20 مارچ سے گندم کی خریداری شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے 20 مارچ سے گندم کی خریداری شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر خوراک سندھ جام خان شورو کے مطابق گندم کی خریداری کا عمل 20 مارچ سے شروع کریں گے، تمام انتظامات کرلیے ہیں، صوبے میں گندم خریداری کے لیے 353 مراکز قائم کیے جائے گے۔
جام خان شورو نے بتایا کہ محکمہ خوراک نے گندم کی خریداری کے تمام اقدام کیے ہیں، رواں سال سندھ حکومت نے گندم کی قیمت 4 ہزار روپے فن من مقرر کی ہے جبکہ صوبے میں 9 لاکھ ٹن گندم خریداری کا ہدف طے کیا گیا ہے۔
karachi
Sindh government
Wheat
Sindh Food Minister
jam khan shoro
Purchase of wheat
مقبول ترین
Comments are closed on this story.