Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں صحت کارڈ کاؤنٹر پر عملہ غائب، انکوائری شروع

انشورنس کمپنی نے کاؤنٹر پر تعینات تمام عملہ معطل کردیا
شائع 17 مارچ 2024 12:59pm
تصویر/فیس بُک
تصویر/فیس بُک

پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں صحت کارڈ کاؤنٹر پر عملے کی عدم موجودگی پر عملے کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی جبکہ انشورنس کمپنی نے کاؤنٹر پر تعینات تمام عملہ معطل کردیا۔

پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں صحت کارڈ کاؤنٹر پر عملے کی عدم موجودگی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر وزیر صحت خیبر پختونخوا قاسم علی شاہ نے نوٹس لیتے ہوئے معاملہ چیف ایگریکٹیو صحت کارڈ کے ساتھ اٹھایا۔

جس پر انشورنس کمپنی نے کاؤنٹر پر تعینات تمام عملے کو معطل کرکے 3 دن میں انکوائری رپورٹ طلب کرلی جبکہ ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس صحت کارڈ کاؤنٹر خالی ہے۔

انشورنس کمپنی کا کہنا تھا کہ یہ ایک سنگین مسئلہ ہے اور تعینات عملے کا غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے ، معاملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے۔

کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ انکوائری کمیٹی اپنی تحقیقاتی رپورٹ 3 دنوں میں پیش کرے گی ، غفلت کے لیے ہماری زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔

وزیر صحت قاسم شاہ نے کہا کہ صحت کارڈ میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

peshawar

Health Card

Hayatabad Medical Complex

Absence of staff

insurance company

suspend staff