Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور : پتنگ سازوں، ڈور مینوفیکچررز کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم

پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے آگاہی مہم چلائی جائے، سی سی پی او
شائع 17 مارچ 2024 10:48am
فوٹو۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔ فائل

کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور بلال صدیق نے پتنگ سازوں، ڈور مینو فیکچررز کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم دیدیا۔

لاہور میں سی سی پی او کی زیر صدارت پتنگ بازی کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

اس موقع پر سی سی پی او نے کہا کہ پتنگ سازی کے اڈوں کیخلاف کارروائی کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔

انھوں نے کہا کہ پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے آگاہی مہم چلائی جائے۔

بلال صدیق نے مزید کہا کہ پتنگ سازی میں ملوث افراد کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کروائے جائیں۔

سی سی پی او لاہور نے کہا کہ پتنگ بازی سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہر گز برداشت نہیں کیا جائیگا، پتنگوں کی خرید و فروخت میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

punjab

lahore police

Basant festival