Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگہبان رمضان پیکج پنجاب کی تاریخ کا پہلا پروگرام ہے، مریم نواز

64 لاکھ افراد کو رمضان پیکج کی ترسیل ن لیگ کا ریکارڈ ہے، مریم نواز
شائع 17 مارچ 2024 10:36am
فوٹو ۔۔ فائل
فوٹو ۔۔ فائل

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نگہبان رمضان پیکج پنجاب کی تاریخ کا پہلا پروگرام ہے۔

مریم نواز نے ایک بیان میں کہا کہ نگہبان رمضان پیکج میں شفافیت کیلئے کیو آر کوڈ پرنٹ کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ عوام کو ان کا حق ان کی دہلیز پر پہنچانا ہمارا فرض ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خدمت کا سفر نئے جذبے کے ساتھ شروع ہوچکا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کو معاشی ریلیف کیلئے تمام ممکنہ اقدام کریں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ 64 لاکھ افراد کو رمضان پیکج کی ترسیل ن لیگ کا ریکارڈ ہے۔

punjab

Pakistan Inflation

CM Punjab Maryam Nawaz

ramadan 2024