Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

اڈیالہ جیل کے باہر مزید ناکے قائم، گاڑیاں روکنے پر پابندی

دہشت گردی کے خدشے پراضافی نفری بھی تعینات کردی گئی
شائع 16 مارچ 2024 04:38pm
File Photo
File Photo

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

راولپنڈی کی سینٹرل جیل کے باہر خاردار تاریں لگا دی گئیں ہیں، جبکہ اضافی نفری بھی تعینات ہے۔

ذرائع کے مطابق جیل سے متصل اڈیالہ روڈ پر ناکے قائم کردیئے گئے ہیں، جبکہ جیل کے مرکزی دروازے پر ملاقاتوں پر پابندی کے بینرزآویزاں کردیئے گئے۔

جیل کے باہر غیر متعلقہ افراد، گاڑیوں کورکنے کی اجازت نہیں ، جیل حکام کے مطابق اڈیالہ جیل میں صرف متعلقہ افراد کوجانے کی اجازت ہے۔

میڈیا کی سیٹلائٹ وین کوجیل سے دو کلومیٹر کے فاصلے پر کھڑے ہونے کی اجازت ہے۔

واضح رہے اس سے قبل 7 مارچ کو بھی اڈیالہ جیل کے باہر سے 3 دہشت گردوں کو حراست میں لیا گیا تھا، جبکہ دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا تھا۔

دہشت گردوں کے قبضے سے اڈیالہ جیل کا نقشہ، ہینڈ گرنیڈ اور آئی ای ڈی برآمد کیں ہیں جبکہ دہشت گردوں سے خودکار ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ سینٹرل جیل اڈیالہ میں اس وقت گنجائش سے دوگنا زائد قیدی موجود ہیں، سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ بھی اسی جیل میں قید ہیں۔

rawalpindi

Adiayala Jail

security threat