Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

منڈی بہاؤالدین: غربت سے تنگ ماں 2 بچوں سمیت نہر میں کود گئی، 1 بچہ جاں بحق

واقعہ منڈی بہاؤالدین کے علاقے چک ڈا ڈا میں پیش آیا
شائع 16 مارچ 2024 04:19pm
File Photo
File Photo

منڈ بہاؤالدین میں غربت کی وجہ ماں نے 2 بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی ہے۔

پنجاب کے ضلع میں منڈی بہاؤالدین کے علاقے چک ڈاڈا میں گھریلو ناچاقی اور غربت کے باعث خاتون نے بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگائی۔

ریسکیو 1122 نے آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ ماں اور ایک بچے کو زندہ بچا لیا گیا ہے، تاہم دوسرے بچے کی لاش کو نکال لیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق بچے کی شناخت سبحان کے نام سے ہوئی ہے، جس کی عمر 1 سال تھی۔

علاقہ مکینوں کے مطابق خاتون کا خاوند سے کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا، خاتون بچوں کو لے کر میکے آٸی، اور نہر میں چھلانگ لگا دی ،غربت اور گھریلو ناچاقی کی وجہ سے انکے گھر لڑاٸی جھگڑا رہتا تھا۔

آپ تنہا نہیں، مدد دستیاب ہے

ذہنی دباؤ اور پریشانی آج کی تیز رفتار زندگی میں بہت عام ہے۔ مشکلات سے نمٹنے کیلئے ہر انسان کو سہارے، اچھے مشورے اور رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ براہ کرم آپ ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔

  • اگر آپ اداس محسوس کر رہے ہیں۔ آپ تنگ ماحول میں کام کرنے کی وجہ سے تناؤ محسوس کر رہے ہیں۔

  • کسی بھی بیماری کی وجہ سے پریشانی محسوس کر رہے ہیں یا حال میں آپ کوئی ذہنی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔

  • آپ کے ڈاکٹر نے آپ کو کونسلنگ لینے کا مشورہ دیا ہے، آپ محسوس کر رہے ہیں کہ آپ کیفیت کو کوئی نہیں سمجھ رہا ہے۔

آپ درج ذیل ہیلپ لائنز سے رابطہ کرسکتے ہیں اور ان سے بات کرسکتے ہیں۔

  • مائنڈ آرگنائزیشن: 35761999 042

  • امنگ: 4288665 0317

  • ٹاک ٹومی ڈاٹ پی کے: 4065139 0333

  • بات کرو: 5743344 0335

  • تسکین: 5267936 0332

  • روح: 3337664 0333

  • روزن: 22444 0800

  • اوپن کونسلنگ 35761999 042

یہاں یہ بات اہم ہے کہ آپ کو کیا کرنا چاہیے۔ اگر آپ کا کوئی جاننے والا فرد خودکشی کرنے کی کوشش کرتا ہے یا کسی بھی طرح کی علامات ظاہر کرتا ہے، تو براہ کرم درج ذیل ہدایات پرلازمی عمل کریں۔

  • اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کریں کہ انہیں تنہا نہ چھوڑیں۔

  • ایسی چیزوں کو اِن کے پاس سے ہٹا دیں جس سے وہ خود کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

  • ایسے فرد کو طبی یا ذہنی صحت کے ماہر سے مدد لینے کے لیے اس کی حوصلہ افزائی کریں۔

lahore

death

Women

children

mandi bahauddin