Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: نارتھ کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف علاقہ مکینوں کا احتجاج

علاقہ مکینوں نے مرکزی شاہراہ بلاک کر دی ہے
شائع 16 مارچ 2024 01:21pm

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر گیارہ اے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج شروع کر دیا ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ رمضان میں سحر وافطار کے اوقات میں بھی بجلی کو لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند نہیں ہوا ہے۔

نارتھ کراچی کے سیکٹر 11 اے میں کیے جانے والے احتجاج میں بچوں اور خواتین سمیت عوام کی بڑی تعداد موجود ہے۔

دوسری جانب مظاہرین نے مرکزی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بلاک کر دیا ہے۔

جبکہ پولیس کی نفری کو بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔

karachi

electricity

protest

Loadshedding