Aaj News

منگل, دسمبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیماری کی خبروں کے بعد امیتابھ بچن کا ردعمل آ گیا

امیتابھ بچن مقامی میچ دیکھنے ممبئی اسٹیڈیم پہنچے تھے
شائع 16 مارچ 2024 12:45pm

معروف بھارتی اداکار ابھیشیک بچن نے اپنی بیماری سے متعلق خاموشی توڑ دی ہے، اداکار نے گزشتہ روز چلنے والی خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے اپنی ٹانگ کی اینجیوپلاسٹی سے متعلق خبر کو من گھڑت قرار دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار گزشتہ روز انڈین اسٹریٹ پریمئیر لیگ کے فائنل میچ میں موجود تھے۔

جہاں وہ ماجھی ممبئی اور کوکلتہ ٹائیگرز کے درمیان ہونے والے فائنل میچ کو دیکھ کر خوب لطف اندوز ہو رہے تھے۔

ممبئی اسٹیڈیم میں شرکت کے وقت میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران میڈیا کی جانب سے صحتیابی پر دعا دی گئی، جس پر امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ ’وہ فیک نیوز‘ تھی۔

جبکہ اداکار کو سفید رنگ کے ہوڈی میں دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ چہرے پر مسکراہٹ بھی موجود ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ بگ بی سانس لینے میں دشواری، اور دل میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔

جبکہ ایک اور بھارتی چینل نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ کوکیلا بین اسپتال میں ٹانگ کی اینجیوگرافی کے لیے پہنچے تھے۔

صحت

hospital

Indian Media

fake News

Bollywood actor

Amitabh Bachchan