Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جرمنی میں پاکستانی شہری قتل، میت آج کراچی پہنچے گی

پاکستانی فیملی پر چاقو سے حملہ کیا گیا، فہیم الدین جاں بحق، اہلیہ اور بیٹی شدید زخمی
شائع 16 مارچ 2024 09:52am

جرمنی میں ذہنی مریض نے گھر میں گھس کر پاکستانی فیملی پر چاقو سے حملہ کردیا۔ جس سے اٹھاون سالہ فہیم الدین جاں بحق ہوگئے جبکہ اہلیہ اور بیٹی شدید زخمی ہوئیں۔

واقعہ جرمنی کی ریاست بادن ورٹمبرگ کے شہر اولم میں پیش آیا۔

مقتول فہیم الدین کی دو بیٹیاں گھر میں چھپ جانےکی وجہ سے محفوظ رہیں۔

پولیس کی بروقت کارروائی کے دوران فائرنگ سے حملہ آور مارا گیا۔

فہیم الدین کی میت آج رات کراچی پہنچائی جائے گی، جبکہ کہ مقامی قبرستان میں انہیں سپرد خاک کیا جائے گا۔

Germany

Murder

Europe