Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی: بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ میں مزید تاخیر کے متحمل نہیں ہوسکتے، شرجیل میمن

تمام اسٹیک ہولڈرز پروجیکٹ کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا خاتمہ یقینی بنائیں، سینئر صوبائی وزیر
شائع 16 مارچ 2024 01:07pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ میں مزید تاخیر کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

کراچی میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت بی آر ٹی ریڈ لائن کے حوالے سے محکمہ ٹرانسپورٹ کا اعلیٰ سطح اجلاس ہوا۔

اجلاس کے دوران شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے پروجیکٹ کی جلد تکمیل لازمی ہے۔

انھوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز مل بیٹھ کر پروجیکٹ کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا خاتمہ یقینی بنائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے سے زیادہ محنت کرنی ہوگی تاکہ منصوبہ وقت پر مکمل ہوجائے اور عوام استفادہ حاصل کر سکیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ عوام بے صبری سے پروجیکٹ کی تکمیل کا انتظار کر رہے ہیں۔

sindh

Sharjeel Memon

Good Transporters