Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کا نئی کابینہ ٹیم لانے کا فیصلہ

وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلوں کا امکان
شائع 15 مارچ 2024 07:57pm

ملک کو درپیش معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پرتقرروتبادلوں کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق زیراعظم نے نئی ٹیم لانے اور وفاقی وزارتوں میں متعلقہ شعبوں کے ماہرافسران کوتعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ خزانہ، پاور، پیٹرولیم، تعلیم، ریلوے، منصوبہ بندی، نجکاری اور ہیلتھ کی وزارتوں کے سیکرٹریزکو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

وزیراعظم کی وفاقی بیوروکریسی کی کارکردگی کوہفتہ وار رپورٹس بھجوانے کی بھی ہدایات جاری کردی گئیں۔

PMLN

shahbaz sharif

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Federal Bureaucracy