Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حمزہ شہباز کی کامیابی کے خلاف تحریری حکم نامہ جاری

الیکشن کمیشن نے عالیہ حمزہ کی درخواست مسترد کر دی
شائع 15 مارچ 2024 06:20pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

الیکشن کمیشن نے عالیہ حمزہ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے این اے 118 لاہور سے حمزہ شہباز کی کامیابی کے خلاف تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

این اے 118 لاہور سے حمزہ شہباز کی کامیابی کے خلاف عالیہ حمزہ کی درخواست پرالیکشن کمیشن نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

تحریری حکم نامہ کے مطابق الیکشن کمیشن نے عالیہ حمزہ کی درخواست مسترد کردی، عدالت نے کہا کہ درخواست گزار الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرسکتی ہیں، درخواست گزار کے الزامات پرباقاعدہ تحقیقات اورشواہد ریکارڈ کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے عالیہ حمزہ نے حمزہ شہباز کو جتوانے کے لیے ریٹرننگ افسر پردھاندلی کا الزام عائد کیا تھا، چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

PMLN

Hamza Shehbaz

Election Commission of Pakistan (ECP)

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Election 2024