Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

شرپسند عناصر نے آئی ایم ایف کے باہر اپنے لیڈر کی رہائی کے لیےاحتجاج کیا، وفاقی حکومت

ایک جماعت آئی ایم ایف کے پروگرام کو سبوتاژ کرنے پر تلی ہوئی ہے، عطا تارڑ
اپ ڈیٹ 16 مارچ 2024 09:03am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ، مٹھی بھرشرپسند عناصر نے امریکا میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے باہراحتجاج کیا، یہ آئی ایم ایف کو کہہ رہے ہیں کہ ہمارے لیڈر کو رہا کیا جائے تو پاکستان کو امداد دیں۔

عطا تارڑ کا مذید کہنا ہے کہ قوم کو کہتے تھے امریکا نے سازش کی، اب امریکا میں بیٹھ کر مظاہرہ کررہے ہیں، 9 مئی میں ملوث ملک دشمن جماعت پاکستان کے مفادات کے خلاف کام کررہی ہے۔

آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے حوالےسے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات مثبت انداز میں جاری ہیں،،وزیراعظم نے معاشی اصلاحات پر جامع ایجنڈا دیا ہے، ایف بی آر کی تنظیم نو، ٹیکس نیٹ بڑھانے اور حکومتی اخراجات کم کرنے کی بات کی ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کہ آئی ایم ایف نے پی آئی اے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا پلان طلب کیا ہے، وزیراعظم ملک کے مسائل کا جلد حل چاہتے ہیں ۔۔ ہم نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ہے، ایک جماعت آئی ایم ایف کے پروگرام کو سبوتاژ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ ہم آج بھی میثاق جمہوریت کی بات کرتے ہیں، ہماری لیڈر شپ نے جیلیں کاٹیں مگر ملک کیخلاف کوئی بیان نہیں دیا۔ بلومبرگ جیسے عالمی ادارے وزیر خزانہ کے انتخاب کو خوش آئند قرار دے رہے ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ اقتدارسنبھالتے ہی معاشی صورتحال میں بہتری آئی ہے، وزیراعظم ملک کے مسائل کا جلد حل چاہتے ہیں،،انہوں نے کہا کہ یہ ملک اس لیے نہیں بنایاگیا تھا جس ایجنڈے پرآج تحریک انصاف چل رہی، ہم مسائل پیدا کرنے کےلیے نہیں، مسائل کے حل کے لیے آئے ہیں، عوام نے ہمیں مسائل کے حل کےلیے ایوان میں بھیجا ہے۔

pti

PMLN

imran khan

IMF PAKISTAN

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

IMRAN KHAN Adiyala Jail

ata tarar