وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا صوبوں کو آبادی کی شرح کم کرنے کا مشورہ
وزیر منصوبہ بندی نے صوبوں سے آبادی کم کرنے کا مشورہ دے دیا ہے، جبکہ ساتھ ہی کہنا تھا کہ ہمارے آدھے بچے خوراک کی کمی کا شکار ہیں۔
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا ادارہ شماریات کے دورے پر میڈیا سے بات چیت میں کہنا تھا کہ ادارہ شماریات کی طرف سے مردم شماری کو ممکن بنانا قابل تعریف ہے۔
ڈیٹا کسی بھی ملک کی ترقی میں اسٹرٹیجک اثاثہ ہے، مردم شماری سے حاصل ڈیٹا سے فائدہ اٹھانے کے لیے کام کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یقین ہے ڈیٹا کی بنیاد پرملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے، آبادی میں اضافے کا رجحان ایک بار پھر بڑھ رہا ہے، آبادی میں اضافے کی شرح 2.55 فیصد ہوگئی ہے۔
احسن اقبال نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ صوبے آبادی کی شرح کم کرنے پر کام کریں، جبکہ آبادی میں اضافے کی شرح کم کرکے پیداوار کو بڑھانا ہے۔
ہمارے آدھے بچے خوراک کی کمی کا شکار ہیں، بچوں کی ذہنی استعداد متاثر ہورہی ہے۔
ڈیٹا کے استعمال سے ملکی ترقی اور منصوبہ بندی میں مدد ملے گی، ڈیٹا فیصلہ سازی کے معیار کو بڑھائے گا۔
Comments are closed on this story.