Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

گھریلو ملازمہ فاطمہ قتل کیس: عدالت کا آئندہ سماعت پر ملزمان کو پیش کرنے کا حکم

مدعی گواہان سابق ایس ایچ او اور انکوائری آفیسر عدالت میں پیش نہیں ہوئے
شائع 15 مارچ 2024 04:35pm
فوٹو — اسکرین گریب/ فائل
فوٹو — اسکرین گریب/ فائل

خیرپور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے گھریلو ملازمہ فاطمہ قتل کیس آئندہ سماعت پر ملزمان کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

خیرپور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں کم سن گھریلو ملازمہ فاطمہ فرڑو قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

کیس میں گرفتار ملزمان پیر اسد شاہ ، بی بی حنا شاہ ، پیر فیاض شاہ اور امتیاز میراثی کو عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ مقتولہ فاطمہ فرڑو اور ملزمان کے وکیل بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

تاہم مقدمے کے مدعی گواہان سابق ایس ایچ او امیر علی چانگ اور انکوائری آفیسرعبدالقدوس کلوڑ عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

جس کے باعث مقدمے کی مزید سماعت بائیس مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

جج ندیم بابر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر تمام مدعی گواہان عدالت میں پیش ہوں جبکہ ملزمان کو بھی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اس سے قبل جوڈیشل مجسٹریٹ نے گھریلو تشدد سے قتل کی جانے والی 10 سالہ ملازمہ فاطمہ فرڑو کیس انسداد دہشت گردی عدالت خیرپور منتقل کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

رانی پور 10 سالہ بچی فاطمہ فرڑو کے مرکزی ملزم سید اسد شاہ کو اور نائب قاصد امتیاز میراسی کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر آج پھر جوڈیشل مجسٹریٹ صوبو ڈیرو ایٹ رانی پور کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

sindh

Khairpur

Anti terrorist court