Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بالاج ٹیپو قتل کیس: طیفی بٹ نے قتل سے لاتعلقی ظاہر کردی، پاکستان آنے کا عندیہ دے دیا

بالاج کو قتل کرنے والی ٹیم کے سرغنہ کی شناخت ہو گئی
اپ ڈیٹ 15 مارچ 2024 08:47pm

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا، طیفی بٹ نے قتل سے لاتعلقی ظاہر کردی، پاکستان آنے کا عندیہ دے دیا کہا پاکستان آکر بیان ریکارڈ کرواؤں گا۔

طیفی بٹ نے امیر بالاج کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا کہا کہ امیر بالاج کے قتل کا مجھے افسوس ہے، لیکن بالاج ٹیپو کے قتل سے میرا کوئی تعلق نہیں، میں جلد پاکستان آکر پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کراؤں گا، مظفر مالشیا میرا گن مین نہیں، وہ سب کے گھروں میں جاتا تھا۔

دوسری جانب امیر بالاج قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے کہ پولیس نے بالاج کو قتل کرنے والی ٹیم کے سرغنہ کی شناخت کرلی۔

لاہورمیں چوہنگ کےعلاقے میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے قتل ہونے والے امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔

بالاج کو قتل کرنے والی ٹیم کے سرغنہ کی شناخت کرلی گئی، سرغنہ بلاول کی تصویر منظرعام پر آگئی۔

ملزم بلاول قتل کے اگلے روز سیالکوٹ ایئرپورٹ سے دبئی فرار ہوا، بلاول نے شادی میں شرکت کے لیے کرائے پر گاڑی حاصل کی۔

پولیس نے گاڑی اورڈرائیور نعمان کو بھی حراست میں لے لیا جبکہ پولیس نے بلاول کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطہ کرلیا۔

مزید پڑھیں

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس کی تفتیش کیلئے 2 رکنی جے آئی ٹی تشکیل

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس: ملزم کی بیرون ملک سے گرفتاری کیلئے حکمت عملی تیار

بالاج ٹیپو قتل کیس: طیفی بٹ کے وارنٹ گرفتاری کیلئے پولیس کا انٹرپول سے رابطہ

lahore

Punjab police

AMEER BALAJ

balaj tipu

ameer balaj tipu murder case