Aaj News

منگل, دسمبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Akhirah 1446  

امیتابھ بچن کی طبیعت بگڑ گئی، اسپتال میں داخل

بھارتی میڈیا کے مطابق انہیں آج صبح اسپتال لے جایا گیا
اپ ڈیٹ 16 مارچ 2024 08:49am

معروف بھارتی اداکار امیتابھ بچن سانس لینے میں مشکل اور اینجیوپلاسٹی کے باعث اسپتال پہنچ گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بگ بی سانس لینے میں مشکل اور دل کے آپریشن کے باعث اسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔

تاہم بھارتی نیوز چینل ای بی پی نیوز کے مطابق اداکار کو سانس لینے میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جبکہ نیوز چینل نے مزید دعوے میں کہا کہ وہیں ان کا دل کا آپریشن بھی ہوا۔

دوسری جانب دی انڈین ایکسپریس کے مطابق امیتابھ بچن کو کوکیلا بین اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کی ٹانگ کی اینجیوپلاسٹی ہوئی ہے، ڈاکٹرز کے مطابق اداکار کو جمعے کی صبح اسپتال لایا گیا تھا۔

جبکہ بھارتی میڈیا یہ دعویٰ بھی کر رہا ہے کہ امیتابھ بچن بیمار ہو گئے ہیں، جنہیں کوکیلا بین دھیروبھائی امبانی اسپتال اور میڈیکل ریسرچ انسٹیٹوٹ، ممبئی لایا گیا تھا۔

تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق اب امیتابھ بچن بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

اداکار نے ایکس پر ایک پوسٹ بھی کی، جس میں ان کا کہنا تھا کہ T4950 ساتھ ہی اداکار نے لکھا کہ ’ہمیشہ شکر گزاری میں‘۔

واضح رہے اس سے قبل 2020 میں بھی ایک ماہ سے زیادہ کرونا میں مبتلہ ہونے کے باعث وہ اسپتال میں زیر علاج تھے۔

صحت

hospital

Amitabh Bachchan