اسلام آباد ہائیکورٹ کا اسپیشل جج سینٹرل کو اسد طور کی ضمانت پر کل فیصلہ کرنے کا حکم
عدالت نے اسد طور کی درخواست ضمانت ٹرائل کورٹ کو ہدایات کے ساتھ نمٹا دی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسپیشل جج سینٹرل کو وی لاگر اسد طور کی درخواست ضمانت پر کل سماعت کرکے فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے وی لاگر اسد طور کی درخواست ضمانت پر آرڈر جاری کردیا۔
عدالت نے اسپیشل جج سینٹرل کو اسد طور کی درخواست ضمانت پر کل سماعت کر کے فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت عالیہ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے حکم دیا کہ ایف آئی اے حکام بھی ریکارڈ کے ساتھ کل اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں پیش ہوں۔
عدالت نے اسد طور کی درخواست ضمانت ٹرائل کورٹ کو ہدایات کے ساتھ نمٹا دی۔
واضح رہے کہ اسپیشل جج سینٹرل نے درخواست ضمانت کو پیر کے لیے فکس کر رکھا تھا ۔
Justice Amir Farooq
Bail
Islamabad High Court
Asad Toor
vlogger asad toor
Special Judge Central
مقبول ترین
Comments are closed on this story.