وزیر اعظم نے ملک بھر میں شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا
ملک بھرمیں موسم بہار کی شجرکاری مہم کا آغاز پر وزیراعظم شہبازشریف نے پودا لگا کرشجرکاری مہم کی شروعات کر دی ہے۔
شجرکاری مہم کے تحت موسم بہارمیں ساڑھے 5 کروڑ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے.
جبکہ اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پودا لگا کرملک گیرشجرکاری مہم کا آغاز کیا۔
اس سال اس تعداد کو دگنا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، پچھلی حکومت کا ہدف 24 کروڑ درخت لگانے کا تھا، موسمیاتی تبدیلی کے باعث ملک کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث ملک کو اربوں روپے کانقصان ہوا، پاکستان میں کل رقبے کے تناسب میں جنگلات صرف 5 فیصد ہیں۔
پاکستان دنیا کا پانچواں سب سے زیادہ موسمیاتی خطرات کا شکار ملک ہے۔
تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 1999 سے لیکر2018 تک موسمیاتی تبدیلی سے 10 ہزارجانیں ضائع ہوئیں۔
![. ][(https://www.aaj.tv/news/30374890)
ضروری ہے تعلیمی اداروں میں اس خطرے کی آگاہی کو یقینی بنایا جائے، شجرکاری مہم پورے پاکستان میں پھیلانے کی کوششیں کی جانی چاہئیے، اس موقع پرپاکستانی قوم سےدرخواست کرتاہوں شجرکاری مہم کاحصہ بنے۔
Comments are closed on this story.