Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

سینیٹ الیکشن : پنجاب کی 12 نشستوں پر کاغذات نامزدگی آج سے جمع ہو رہے ہیں

امیدوار صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں
شائع 15 مارچ 2024 09:42am

سینیٹ کی خالی ہونے والی 48 نشستوں پر پولنگ 2 اپریل کو ہوگی۔ پنجاب میں سینیٹ کی 12 نشستوں پر انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی آج سے جمع ہورہے ہیں۔

امیدوار صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں۔

سینیٹ اراکین کی 7 جنرل، خواتین کی 2 نشست پر انتخاب ہوگا، جب کہ سینیٹ اراکین کی 2 ٹیکنوکریٹ اور ایک اقلیت کی نشست پر انتخاب ہوگا۔

امیدوار 16 مارچ تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں۔

کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 19مارچ 2024 تک مکمل کی جائے گی۔

21 مارچ کو کاغذات منظور یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں دائر ہوسکیں گی۔

25 مارچ تک ٹربیونل کی جانب سے اپیلوں پر فیصلے صادر کئے جائیں گے۔

2 اپریل کو پنجاب اسمبلی لاہور میں صبح 9 سے شام 4 بجے تک پولنگ ہوگی۔

National Assembly

Pakistan Politics

Senate of Pakistan