Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وہاڑی : ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے وکیل جاں بحق

ڈاکو ناکہ لگا کر لوٹ مار کر رہے تھے، پولیس
شائع 15 مارچ 2024 09:14am
تصویر بذریعہ مصنف
تصویر بذریعہ مصنف

وہاڑی میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے وکیل جاں بحق ہوگیا۔

پاکپتن کینال 22 والے پل کے قریب مبینہ ڈکیتی کی واردات ہوئی۔

پولیس کے مطابق وہاڑی میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، جس سے مقامی وکیل جاں بحق ہو گیا۔

اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ ڈاکو ناکہ لگا کر لوٹ مار کر رہے تھے اور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔

واقعہ کے بعد وکیل کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

افسوسناک واقعہ کے بعد ورثاء غم سے نڈھال ہیں۔

firing

Punjab police

Crime

Dacoits