Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت سندھ کا نارکوٹکس کنٹرول یونٹ کوفعال کرنےکافیصلہ

آئندہ ہفتےمنشیات فروشوں کےخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا، شرجیل میمن
شائع 14 مارچ 2024 11:06pm

سند ھ سرکار نے منشیات کی روک تھام کے لئے اہم قدم اٹھا لیا، سندھ کے سینئروزیرشرجیل میمن نے ڈی جی ایکسائز کے دفتر کا دورہ کیا، شرجیل انعام میمن نے محکمہ ایکسائز کے نارکوٹکس کنٹرول یونٹ کو مکمل طور فعال کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے آئندہ ہفتےمنشیات فروشوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا بھی فیصلہ کر لیا۔

شرجیل انعام میمن نے ڈی جی ایکسائز کےدفتر کے دورہ کیا، دورہ کے دوران شرجیل میمن کومحکمےکی کارکردگی پرتفصیلی بریفنگ دی گئی شرجیل میمن نے دفتر اور حکام کے مسائل کے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی میں 16 ٹیموں کو فعال کیا جائے گا، منشیات فروشوں کےخلاف کارروائی کی جائے گی اور تمام اقسام کی منشیات کاخاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

شرجیل انعام میمن نے کچے شراب کے اڈوں کے خلاف بھی کارروائی اور کچے شراب سے ہونے والے جانی نقصانات کے روک تھام کے لئے بھی اقدامات کی ہدایات دیں۔

ان کا مذید کہنا تھا کہ آئس، ہیروئن، چرس، افیم، کچی شراب، سمیت تمام اقسام کی منشیات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

Sindh government

Sharjeel Memon

Narcotics Control Office Closed