Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عدالت کا نورالحق قادری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

سابق وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری سعودی عرب جائیں گے، وکیل
شائع 14 مارچ 2024 10:09pm

پشاور ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر نورالحق قادری کا نام ای سی ایل سے نکال دیا۔

ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے خلاف سابق وزیر نورالحق قادری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس وقار احمد نے درخواست کی سماعت کی۔

نور الحق قادری کے وکیل نے بتایا کہ نورالحق قادری کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے، نورالحق قادری کوسعودی حکومت نے دعوت دی ہے، وہ جانا چاہتےہیں، ای سی ایل میں نام شامل ہونےسے نورالحق قادری سعودی عرب نہیں جاسکتے۔

وکیل نے استدعا ہے کہ نام ای سی ایل میں سے نکالا جائے۔

جس کے بعد عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے نور الحق قادری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

ECL

peshawar

Peshawar High Court

Exit Control List (ECL)