Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کے پی کے حکومت کا بلین ٹری پلس منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ کا متعلقہ حکام کو ہوم ورک مکمل کرنے کی ہدایت
شائع 14 مارچ 2024 09:55pm

پشاور میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت محکمہ جنگلات، ماحولیات اور جنگلی حیات کے متعلق اجلاس ہوا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈا پور نے صوبے میں جنگلات کے رقبے میں اضافے کے لئے اہم قدم اُٹھایا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے بلین ٹری پلس منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہوم ورک مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو جنگلات کی کٹائی روکنے حقیقت پسندانہ لائحہ عمل تیار کرنے اور محکمے کا ریونیو بڑھانے کے لئے ٹھوس اقدامات کی بھی ہدایت کی۔

وزیر اعلیٰ نے اجلاس میں کہا کہ ٹمبر کی اسمگلنگ پر کڑی نظر رکھنے کے لئے چیک پوسٹوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائینگے۔

اجلاس میں صوبائی وزیر جنگلات فضل حکیم اور پرنسپل سیکرٹری امجدعلی خان کے علاوہ دیگر اعلی حکام موجود تھے۔

KPK

Ali Ameen gandapur

CCTV footage

Ali Amin Gandapur