Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی جیل میں تصادم، قیدیوں نے پولیس کو بھی نہ بخشا

واقعہ بھارتی پنجاب کے شہر گرداسپور کی سینٹرل جیل میں پیش آیا
شائع 14 مارچ 2024 05:18pm
Source: The Indian Express
Source: The Indian Express

بھارتی پنجاب کے سینٹرل جیل میں قیدیوں کے درمیان لڑائی چھڑوانے والے پولیس اہلکار بھی جھگڑے کی لپیٹ میں آگئے، قیدیوں کے تشدد سے اہلکار سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔

بھارتی پنجاب کے شہر گرداسپور کی سینٹرل جیل میں قیدیوں کے درمیان لڑائی کا واقعہ پیش آیا، جہاں دو قیدی آپس میں لڑ پڑے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس اہلکاروں سمیت جیل حکام نے دونوں قیدیوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش کی۔

تاہم قیدیوں نے پولیس اہلکاروں کو بھی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق زخمی پولیس اہلکار کی شناخت مندیپ سنگھ کے نام سے ہوئی ہے جو کہ جیل سیکیورٹی کی ذمہ داریاں نبھا رہا تھا۔

اس کے علاوہ ایس ایچ او دھڑیوال اور اے ایس آئی جگدیپ سنگھ کو بھی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

کشیدہ صورتحال کے باعث جیل میں اضافی پولیس کی نفری کو بھی طلب کر لیا گیا ہے، پولیس کی نفری پٹھان کوٹ، بٹالہ اور امرتسر سے طلب کی گئی ہے۔

injured

Indian police

clashes