Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب کی بڑی رابطہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کیلئے 6 ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر

وزیراعلیٰ پنجاب نے اسکول ایجوکیشن کونسل کی تشکیل نوکی منظوری دے دی
شائع 14 مارچ 2024 03:19pm

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کی بڑی رابطہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لیے 6 ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر کردی جبکہ انہوں نے اسکول ایجوکیشن کونسل کی تشکیل نوکی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت روڈز کی تعمیر کے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں مریم نواز کو روڈز کی تعمیر کے پراجیکٹ پر بریفنگ دی گئی۔

بریفینگ میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں 811 روڈز کی تعمیر و مرمت اور بحالی کی جائے گی، پنجاب میں پہلی مرتبہ بیک وقت 16ہزار 558 کلو میٹرسڑکوں کی تعمیر ومرمت ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب کی بڑی رابطہ سڑکوں کی تعمیر ومرمت کے لئے6 ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر کردی اور کہا کہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور بحالی پراجیکٹ میں کوالٹی کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔

مریم نواز نے پبلک پرائیویٹ پارنٹر شپ موڑ میں 5 ایکسپریس ویز کی تعمیر کا پراجیکٹ شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر ومرمت اور بحالی پراجیکٹ میں کوالٹی کو ضرور ملحوظ خاطر رکھا جائے۔

اسکول ایجوکیشن کونسل کی تشکیل نوکی منظوری

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کے سرکاری سکولوں میں بہتر اور معیار تعلیم کی بحالی کے لئے ہر ممکن اقدام کریں گے جبکہ انہوں نے اسکول ایجوکیشن کونسل کی تشکیل نوکی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اسکول ایجوکیشن سے متعلق اجلاس ہوا، مریم نواز کو اسکول ایجوکیشن میں اصلاحات کے لیے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

مریم نواز نے اسکول ایجوکیشن کونسل کی تشکیل نو اور پنجاب کریکولم ونگ کی ری اسٹرکچرنگ کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری اسکول میں مارننگ اسمبلی بحال کرنے اور نجی اشتراک سے طلبہ کے لیے دودھ کی فراہمی کا پراجیکٹ شرو ع کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے پنجاب کے اسکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کے لیے جامع پلان طلب کرلیا۔

مریم نواز نے طلبہ کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے ڈبہ بند دودھ دینے کا بھی حکم دیا۔

مزید پڑھیں

پنجاب کے 18 شہروں میں اسمارٹ سیف سٹیز بنانے کا معاہدہ طے پاگیا

وزیراعلی مریم نواز پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی کا دورہ، مریضہ آبدیدہ

اجلاس میں سرکاری اسکولوں میں افٹرنون کلاسیں اور ایوننگ کوچنگ سینٹرز شروع کرنے کی تجویز سمیت سکول ٹرانسپورٹ پروگرام، الیکٹراک بائیک،بیگ فری سکول اوردیگر امورکاجائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلبہ کو نصابی کتابوں کی فراہمی میں تاخیر پر بھی اظہار برہمی کیا۔

cm punjab

Maryam Nawaz

lahore

Maryam Nawaz Sharif

CM Punjab Maryam Nawaz

construction roads punjab