Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس: فائرنگ کی ایک اور فوٹیج سامنے آگئی

بالاج پر فائرنگ کرنے والا ملزم مظفر ہارون کو اپنے ساتھ لے کر آیا تھا
شائع 14 مارچ 2024 03:00pm

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں شادی کی تقریب میں ہونے والی فائرنگ کی ایک اور موبائل فوٹیج سامنے آگئی۔

امیر بالاج قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور واقعہ کی ایک اور ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے جس میں ہارون نامی ملزم کو شناخت کرلیا گیا۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وقوعہ کے روز ملزم ہارون نے امیر بالاج ٹیپو پر فائرنگ کی مانیٹرنگ کی جبکہ فرار ہونے سے پہلے ہارون نے فائرنگ بھی کی۔

بالاج پر فائرنگ کرنے والا ملزم مظفر ہارون کو اپنے ساتھ لے کر آیا تھا اور فائرنگ کے بعد بھگدڑ مچنے سے ہارون موقع سے فرار ہوگیا۔

ویڈیو میں لال جیکٹ میں ملبوس شوٹر ہارون کو جائے وقوعہ سے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

قتل کیس میں مقتول امیر بالاج کا دیرینہ دوست احسن شاہ بھی گرفتار ہے، ملزم کو امیر بالاج کی ریکی دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ 19 فروری کو لاہور ملتان روڈ پر شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ٹیپو ٹرکاں والا کا بیٹا امیر بالاج ٹیپو جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے تھے، جس کا مقدمہ پولیس نے تھانہ چوہنگ میں درج کر رکھا ہے۔

امیر بالاج ٹیپو کے گن مینوں کی فائرنگ سے حملہ آور مظفر حسین بھی موقع پر مارا گیا تھا، امیر بالاج پر فائرنگ شادی کی تقریب سے باہر نکلتے ہوئے کی گئی۔

lahore

AMEER BALAJ

balaj tipu

mobile footage