’ن لیگ کے اتحادی نہیں رہے، چیئرمین ارسا کی تقرری کا معاملہ قومی اسمبلی میں لیکرجانا چاہیئے‘
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں امن وامان کا مسئلہ نگراں حکومت کے دور میں مزید خراب ہوا ۔ چیئرمین ارسا کی تقرری کا معاملہ وفاقی حکومت کو قومی اسمبلی میں لے جانا چاہئیے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم ن لیگ کے اتحادی نہیں،،انہیں سپورٹ کررہے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے نئے چیئرمین ارسا کی تعیناتی کے حوالے سے مراد علی شاہ نے کہا کہ ارسا کا چئیرمین وفاق کا نمائندہ ہوگا، کابینہ اجلاس میں اس معاملے پراحتجاج کا فیصلہ ہوا۔ یہ معاملہ وفاقی حکومت کو قومی اسمبلی میں لے جاناچاہئیےتھا۔
انہوں نے کہا کہ پہلے واپڈا پانی کی تقسیم کے معاملات چلاتا تھا، چیئرمین ارسا واپڈا کےسربراہ رہ چکے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ امن و امان کی صورتحال کچھ اچھی نہیں ہے، یہ نگراں حکومت کے دور میں مزید خراب ہوئی۔ مجھے آئی جی سندھ نے امن وامان کی صورتحال پربریفنگ دی ہے۔
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ ن لیگ کے ساتھ اتحاد نہیں، انہیں سپورٹ کررہے ہیں۔ سندھ کیلئےکوئی بھی غلط کرے گاتو احتجاج کریں گے۔
Comments are closed on this story.