Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسرائیلی سفاکی جاری، غزہ اور غرب اردن میں مزید 90 فلسطینی شہید

اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کی عمارت پر بھی بمباری، جنوبی لبنان میں گاڑی پر اسرائیل کا ڈرون حملہ
شائع 14 مارچ 2024 08:32am

اسرائیل کو سفاکی کے مظاہرے کرنے سے روکنے میں مغرب کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں۔ رمضان المبارک میں بھی صہیونی فوج نے مظالم کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ شمالی اور وسطی غزہ پر بمباری کے نتیجے میں مزید 90 فلسطینی شہید ہوگئے۔

اسرائیلی طیاروں نے رہائشی علاقوں پر بمباری کی۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی بمباری سے 30 فلسطینی شہید ہوئے۔

صہیونی فوج نے رفح میں اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے ہیڈ کوارٹرز کو بھی نشانہ بنایا۔

مغربی کنارے میں اسرائیلی پولیس کی فائرنگ سے 5 افراد شہید ہوئے۔

7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی فوج کی برہنہ جارحیت کے نتیجے میں 31 ہزار 272 افراد شہید ہوچکے ہیں۔

جنوبی لبنان میں اسرائیل نے ایک گاڑی پر ڈرون حملہ کیا۔ اس حملے میں حماس کے رکن حادی مصطفیٰ سمیت 2 افراد شہید ہوئے۔

دوسری طرف امریکا بھر میں غزہ جنگ کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہرین نے اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے پر شدید احتجاج کیا ہے۔ احتجاج کرنے والوں نے سان فرانسسکو ایئر پورٹ کا کچھ حصہ بند کردیا۔ فلسطینی جھنڈے لہراتے ہوئے مظاہرین نے غزہ میں جنگ بندی اور آزاد فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

Gaza

West Bank

drone attacks

MORE KILLINGS

PROTEST AGAINST WAR