Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر داخلہ کا وزارت نارکوٹکس کنٹرول کا دفتر بند کرنے کا فیصلہ

دو وزارتوں کے لیے صرف ایک ہی دفتر استعمال ہوگا، محسن نقوی
شائع 13 مارچ 2024 09:48pm

وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے دو وزارتوں کے لیے صرف ایک ہی دفتر کے استعمال کا اعلان کردیا۔

وزیر داخلہ نے نارکوٹکس کی کارروائیوں کو وزارت داخلہ میں ضم کر دیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ٹویٹ کیا کہ نارکوٹکس کی کارروائیوں کو وزارت داخلہ میں ضم کرنے کا مقصد وسائل کی بچت اور قومی خزانے پر غیر ضروری بوجھ کو ختم کرنا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزارت انسداد منشیات میں میرے دفتر کے اسٹاف کو کسی اور شعبے میں تعینات کیا جائے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر انسداد منشیات محسن نقوی نے آج اجلاس کی صدارت بھی کی تھی، اس دوران انہیں وزارت کے امور کے حوالے سے خصوصی بریفنگ بھی دی گئی تھی۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تمام وسائل کو بروئے کار لاکر منشیات کی لعنت سے چھٹکارا حاصل کریں گے۔ منشیات کا مکروہ دھندہ کرنے والوں سے کسی صورت نرمی نہیں برتی جائے گی۔

PCB

mohsin naqvi

New Chairman PCB

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

Narcotics Control Office Closed