Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

قومی اسمبلی میں ذوالفقار علی بھٹو کی سزائے موت غیر قانونی قرار دینے کی قرارداد منظور، پی ٹی آئی کی مخالفت

ذوالفقار علی بھٹو کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان بھی دیا جائے، قرارداد
شائع 13 مارچ 2024 05:48pm

قومی اسمبلی میں ذوالفقار علی بھٹو کی سزائے موت کو غیر قانونی قرار دینے کی قرارداد منظور کرلی گئی۔

اس سے قبل سندھ اور پنجاب اسمبلی میں بھی اسی طرح کی قراردادیں منظور کی جاچکی ہیں۔

قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی قراردار میں کہا گیا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے خلاف ریفرنس فائل کیا تھا اور بلاول بھٹو زرداری نے اس کی پیروی کی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے رائے دینے پر اسے مبارکباد دیتے ہیں۔

متن میں کہا گیا کہ قرارداد مطالبہ کرتی ہے غیر منصفانہ فیصلہ بدل دیا جائے اور ذوالفقار علی بھٹو کو سرکاری طور پر شہید قرار دیا جائے، انہیں اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان بھی دیا جائے۔

قرارداد میں مزید مطالبہ کیا گیا کہ جمہوریت کے لیے جان قربان کرنے والے کارکنان کے لئے نشان ذوالفقار علی بھٹو ایوارڈ قائم کیا جائے۔

اس حوالے سے بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ قرارداد کے حوالے سے ہمارے ساتھ مشاورت نہیں ہوئی، اس کو آپ متفقہ قرارداد نہیں کہہ سکتے، ذوالفقار علی بھٹو سے متعلق جو تحریک پیش کی گئی ہے وہ متفقہ نہیں، میں یہاں کہنا چاہتا ہوں کہ ہم نے اس تحریک سے اتفاق نہیں کیا، یہ تحریک ان کی اپنی ہے۔

National Assembly

zulfiqar ali bhutto

Zulfiqar Ali Bhutto Reference

Bhutto resolutions