جیل کے باہر دھرنا یا لانگ مارچ، پی ٹی آئی کا آئندہ حکمت عملی پر غور
سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے آئندہ کے لائحہ عمل پر غور شروع کردیا۔
پی ٹی آئی قیادت نے لاہور سمیت ملک بھر کے کارکنان کو تیار رہنے کی ہدایت کردی۔
اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا یا جیل کی جانب لانگ مارچ کے حوالے سے قیادت نے سر جوڑ لیے۔
پی ٹی آئی قیادت نے دھرنے یا لانگ مارچ کے حوالے سے فیصلے کے لیے مشاورت شروع کردی، رواں ہفتے کے دوران حتمی فیصلہ کرلیا جائے گا۔
پی ٹی آئی قیادت کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی جھوٹے کیسوں میں جیل میں ہیں، عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دینا انسانی حقوق اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔
پی ٹی آئی قیادت نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے لیے قانونی جنگ کے ساتھ سیاسی محاذ پر بھی لڑیں گے۔
مزید پڑھیں
احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف لاہور، اسلام آباد میں مقدمات درج
پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن میں ملوث پولیس افسران کے اکاؤنٹس چیک کرائیں گے، عمر ایوب
Comments are closed on this story.