Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور ہائیکورٹ کی ریسٹورینٹس کو افطار سے سحری تک کھلا رکھنے کی اجازت

ماحولیات سے متعلق اسکول کے بچوں کو ہفتے میں ایک روز پریکٹیکل کرانے کی ہدایت
شائع 13 مارچ 2024 01:13pm

لاہور ہائیکورٹ نے ریسٹورنٹس کو رمضان کے مہینے میں افطاری سے لے کر سحری تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کی درخواستوں پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا، دوران سماعت مختلف محکموں نے رپورٹس پیش کیں۔

کمیشن نے رپورٹ میں بتایا کہ ریسٹورنٹس اور کیفے مالکان تمام عدالتی احکامات پر عملدرآمد کروانے کے پابند ہوں گے، رمضان کے مہینے میں افطاری سے سحری تک کھولا رکھنے کی اجازت دی جائے جو کو عدالت نے منظور کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے ماحولیات سے متعلق اسکولوں کے بچوں کو ہفتے میں ایک روز پریکٹیکل کروانے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے ایل ڈبلیو ایم سی سے اسکول کالجز کے بچوں کے ساتھ صفائی کی مہم کا حتمی پلان طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے لیسکو اہلکاروں کو درخت کاٹنے سے روکنے کی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ لیسکو اسٹاف نے اگر کوئی درخت کاٹنا ہو تو پہلے پی ایچ اے کو آگاہ کرے۔

بعدازاں عدالت عالیہ نے کاروائی 15 مارچ تک ملتوی کردی۔

رمضان

Lahore High Court

Ramadan

smog

justice shahid kareem

smog emergency

restaurant

Lahore smog

lahore smog condition

punjab smog

ramadan 2024