Aaj News

جمعرات, جنوری 02, 2025  
02 Rajab 1446  

عمران سے ملاقات نہ کروانے پرتوہین عدالت کیس میں اڈیالہ جیل سپر نٹنڈنٹ کو نوٹس جاری

جسٹس سمن رفعت امتیاز نے علامہ ناصرعباس کی درخواست پر سماعت کی۔
شائع 13 مارچ 2024 11:38am

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت درخواست پر اڈیالہ جیل سپرینٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے سپرینٹنڈنٹ کو 15 مارچ کیلئے نوٹس جاری کیا۔

سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔

جسٹس سمن رفعت امتیاز نے علامہ ناصرعباس کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے احکامات جاری کیے۔

انھوں نے کہا کہ سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے جان بوجھ کر حکم عدولی کرتے ہوئے عمران خان سے ملاقات نہیں کروائی۔

وکیل نے کہا کہ سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کردیا۔

عدالت نے سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 15 مارچ کیلئے نوٹس جاری کردیا۔

pti

Islamabad High Court

IMRAN KHAN Adiyala Jail