Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت، ملزم سمیت 3 زخمی

شہریوں کے ہاتھ اور گردن میں گولی لگی، نوجوان ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا۔
شائع 13 مارچ 2024 10:43am

امریکا کے شہر شکاگو میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 3 افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ واردات کے دوران زخمی ہونے والوں میں ایک ملزم بھی شامل ہے۔

شکاگو پولیس نے 16 سالہ ملزم کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔

واردات کے دوران مزاحمت پر ایک شخص کے ہاتھ پر اور دوسرے کی گردن پر گولی لگی۔

ایک ملزم ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوا اور گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔

Robbery

CHICAGO SHOOTOUT

THREE WOUNDED

TEENAGE CULPRIT ARRESTED