Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ میں غیر مسلم طلبہ کو ان کے مذاہب سے متعلق تعلیم دینے کا فیصلہ

سندھ میں اقلیتی برادری کے 3 لاکھ 61 ہزار 485 طلبہ زیر تعلیم ہیں
شائع 13 مارچ 2024 10:39am
علامتی تصویر / فائل
علامتی تصویر / فائل

سندھ میں مختلف مذاہبِ کے طلبا و طالبات کو ان کے اپنے مذاہبِ کے حوالے سے تعلیم کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سندھ میں مختلف مذاہبِ کے پرائمری طلبا و طالبات کو ان کے اپنے مذاہبِ کے حوالے سے تعلیم کی فراہم کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

پرائمری سطح پر مختلف مذاہب کی تعلیم کی فراہمی کیلئے نصاب تیار کرلیا گیا۔

پانچویں جماعت تک کے نصاب کی کتابیں چھاپی جا چکی ہیں۔

اگلے مرحلے میں سیکنڈری اور انٹر سطح پر بھی کتابیں دستیاب ہوں گی۔

اس حوالے سے مختلف مذاہب کی تدریس کیلئے اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ سندھ میں اقلیتی برادری کے 3 لاکھ 61 ہزار 485 طلبہ زیر تعلیم ہیں۔

sindh

تعلیم

Schools