ایلون مسک کے ڈیڑھ ارب ڈالر بٹ کوائن کی شکل میں کہاں رکھے ہیں، راز کھل گیا
اس مہینے بٹ کوائن کی قیمت نئی تاریخی حد کو چھوگئی۔ یہ بات سامنے آگئی ہے کہ ارب پتی آجر ایلون مسک کے ڈیڑھ ارب ڈالر بٹ کوائن کی شکل میں کہاں رکھے ہیں۔ ایلون مسک کے ادارے ٹیسلا اور اسپیس ایکس غیر معمولی تناسب سے منافع کمارہے ہیں۔
بلاک چین کے حوالے سے تجزیہ کرنے والی کمپنی ارکھم انٹیلی جنس نے بتایا ہے کہ ایلون مسک کے کرپٹو والیٹ کسی ایک پتے پر نہیں۔ ارکھم نے بڑے کرپٹو والیٹس کا سراغ لگانے کے لیے آن چین ایکٹیویٹی کی کراس ریفرنسنگ کی۔
ٹیسلا انکارپوریشن اور اسپیس ایکس مجموعی طور پر 19800 بٹ کوائن رکھتی ہیں۔ یہ رقوم متعدد والیٹس میں منقسم ہے۔ ٹیسلا انکارپوریشن کے 11500 بٹ کوائن 68 پتوں میں محفوظ ہیں۔ اسپیس ایکس کے 8300 بٹ کوائن 28 پتوں میں محفوظ کیے گئے ہیں۔
حال ہی میں بٹ کوائن کی مالیت 72 ہزار ڈالر سے زیادہ ہوگئی ہے جس کمی بدولت ایلون مسک کے بٹ کوائن والیٹس کی مجموعی مالیت ایک ارب 40 کروڑ ڈالر ہوگئی ہے۔ بٹ کوئن کی قدر میں ریکارڈ اضافے سے ایلون مسک کے دونوں اداروں کو بہت زیادہ منافع ہوا ہے۔
اسپیس ایکس کو ہونے والا منافع 27 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہے جبکہ ٹیسلا کو 50 کروڑ ڈالر کا منافع ہوا ہے۔
ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے دیگر آپریشنز سے ہونے والا منافع اِس سے کہیں زیادہ ہے تاہم دیگر سرمایہ کاری کے مقابلے میں ایلون مسک کے لیے یہ سرمایہ کاری زیادہ منافع بخش رہی ہے۔
ٹیسلا نے فروری 2021 میں بٹ کوائن خریدنا شروع کیا۔ تب ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔ صرف ایک ماہ میں بٹ کوائن نے ریکارڈ بلندی پر جاپہنچا۔
ٹیسلا نے بٹ کوائن میں سرمایہ کاری پر غیر معمولی منافع کمانے کے بعد اسے بے وقت فروخت کیا۔ جون 2022 میں ٹیسلا نے 30 ہزار بٹ کوائن فروخت کردیے۔ تب کمپنی کو کیش کی ضرورت تھی اور ایلون مسک یہ ثابت کرنا چاہتے تھے کہ بڑے سودوں کی ادائیگی میں بٹ کوائن خاصا اہم ہے۔ تب بٹ کوائن 25 ہزار ڈالر کا تھا۔
مارچ 2021 میں جب بٹ کوائن 60 ہزار ڈالر کا ہوا تب ٹیسلا نے 10 فیصد ہولڈنگز بیچ دیں۔ تب 4320 بٹ کوائنز کی فروخت سے 25 کروڑ ڈالر حاصل ہوئے۔
ایلون مسک کرپٹوکرنسی پر غیر معمولی بھروسا رکھنے والوں میں سے ہیں تاہم ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بٹ کوائن کی تیاری میں کوئلے کی مائننگ بھی شامل ہے۔ اس کے نتیجے میں ماحول کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ رہے ہیں۔
بٹ کوائن ’پروف آف ورک‘ ہے یعنی یہ نیٹ ورک میں حصہ لینے والوں کسی بھی سودے کے بھگتان کے لیے کمپیوٹنگ پاور استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
ایلون مسک نے بٹ کوائن کو اپنے سودوں میں بھگتان کے لیے استعمال کیا ہو یا نہ کیا ہو، سرمایہ کاری کی صورت میں یہ ان کے لیے سودمند ہی ثابت ہوا ہے۔
Comments are closed on this story.