Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

غیر حاضر ڈاکٹرز کو ملازمت سے برطرف کرنے کے احکامات

ڈیوٹی سےغفلت برتنے والے ڈاکٹرز کو معطل کرنے کا حکم
اپ ڈیٹ 13 مارچ 2024 09:46am
فوٹو۔۔فائل
فوٹو۔۔فائل

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں بولان میڈیکل کمپلیکس (بی ایم سی) کا اچانک دورہ کیا اور گزشتہ کئی سالوں سے غیرحاضر ڈاکٹرز کو ملازمت سے برطرف کرنے کے احکامات دیے۔

وزیراعلیٰ نے اسپتال کے دورے کے دوران مریضوں کو فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔

سرفراز بگٹی نے بی ایم سی میں صفائی کی صورتحال پر اظہار برہمی کیا۔

ڈیوٹی سےغفلت برتنے والے ڈاکٹرز کو معطل کرنے کا حکم بھی دیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ خراب طبی مشینری تین دن میں ٹھیک کرائی جائے۔

بلوچستان

hospital

cm balochistan