فیصل مسجد میں اعتکاف میں بیٹھنے کی شرائط کیا؟
رمضان المبارک کے تیسرے عشرے کے آغاز پر 300 افراد فیصل مسجد میں معتکف ہوں گے۔ جس کے لئے فیصل مسجد انتظامیہ نے درخواستیں طلب کر لیں ہیں لیکن اعتکاف میں بیٹھنے والوں کے لئے ایسی شرائط رکھی گئی ہیں جس سے شہری پریشان اور حیران دیکھائی دیتے ہیں۔
فیصل مسجد انتظامیہ کے مطابق اعتکاف کے لیے درخواستوں کی وصولی 10 رمضان المبارک تک جاری رہے گی، درخواست پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر وصول کی جائیں گی۔
درخواست فیصل مسجد اسلامک سنٹر کے دفتر سے تحریری فارم حاصل کرکے دی جاسکتی ہے، درخواست کے ہمراہ 5 ہزار روپے فیس جمع کرانا ہوگی جو ناقابل واپسی ہوگی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اعتکاف میں بیٹھنے والے افراد کو سحری اور افطاری کا انتظام خود کرنا ہوگا، درخواست کے ہمراہ دو پاسپورٹ سائز تصاویر اور شناختی کارڈ کی کاپی جمع کرانا ہوگی۔
انتظامیہ نے مزید بتایا کہ اعتکاف کے لیے 20 رمضان المبارک کو افطار سے پہلے پہنچنا ضروری ہے، 60 برس تک کی عمر کے افراد اعتکاف میں بیٹھ سکتے ہیں۔
Comments are closed on this story.