Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

برساتی سلسلہ سندھ کے مختلف علاقوں میں داخل، آسمانی بجلی گرنے سے 1 نوجوان جاں بحق

سندھ کےمختلف شہروں میں تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری
اپ ڈیٹ 13 مارچ 2024 05:47am

سندھ کےمختلف شہروں میں تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، نوشہرو فیروز میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک نوجوان جان سے گیا

مورو ضلع نوشہرو فیروز میں تیز آندھی کے ساتھ بارش کے دوران آسمانی بجلی گر گئی، آسمانی بجلی گرنے سے 22سالا نوجوان زبیر سولنگی جاں بحق ہو گیا۔

شہدادکوٹ، لاڑکانہ اور گردونواح میں موسلادھار بارش سے نظام زندگی درہم برہم ہوگئی۔ سیپکو کے متعدد فیڈرز ٹرپ کرنے کے باعث پورا شہر اندھیرے میں ڈوب گیا ہے۔

صحبت پور شہر میں بھی بادل جم کر برس رہے ہیں بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

خیرپور میں تیز ہوا کے ساتھ ہلکی ہلکی بارش شروع ہوگئی، نوشہروفیروز و گرد نواح میں ابر رحمت برس پڑی۔ بارش شروع ہوتے ہی بجلی کے کئی فیڈر ٹریپ کر گئے۔

جیکب آباد،شکار پور اور گردونواح میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے بارش کے باعث موسم سرد اور خوشگوار ہو گیا ہے لیکن بجلی کی فراہمی مختلف علاقوں میں معطل ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات بارشوں کا سلسلہ بالائی سندھ کے مزید علاقوں اور جنوبی پنجاب تک پھیل جائیگا۔

Rain

sindh

rainy weather