وزیر اعلیٰ پنجاب سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، اعلیٰ تعلیم کے فروغ پر تبادلہ خیال
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز نے لاہور میں ملاقات کے دوران انہیں پاکستان کی تاریخ میں پہلی خاتون وزیراعلیٰ بننے پرمبارکباد دی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پنجاب اورامریکا کے درمیان اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پنجاب میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ اورپنجاب کے طلباء کے لیے امریکی تعلیمی اداروں میں اسکالرشپ کے مواقع بڑھانے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے پنجاب اور امریکا کے درمیان مشترکہ تعاون کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امریکی قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا، اورپنجاب اور امریکا کے درمیان تعلقات کے فروغ میں ان کے کردار کو سراہا۔
واضح رہے کہ ملاقات میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بھی شریک تھیں۔
”صاف ستھرا پنجاب“ پروگرام: 4 شہروں میں ماڈل پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ”صاف ستھرا پنجاب“ پروگرام کے سلسلے میں جہلم، جھنگ، وہاڑی اور بہاولنگر میں ماڈل پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں صفائی مہم کو مؤثر اور تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ صاف ستھرا پنجاب “پائلٹ پراجیکٹ میں پنجاب کے 4 شہروں کو صفائی کے لحاظ سے ماڈل شہر بنایا جائے گا، شہروں میں صفائی کے لیے منظم، مؤثر اور پائیدار میکانزم نافذ کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا پائیدار ماڈل تیار کرنے کا حکم دے دیا۔
مریم نواز نے دیہی علاقوں میں صفائی مہم کا پائیدار نظام بنانے کی بھی ہدایت کردی۔
Comments are closed on this story.