Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عید الفطر پر 9 دن کی چھٹیوں کا امکان

متحدہ عرب امارات کی بعض پاکستانی بھی تقلید کر سکتے ہیں
اپ ڈیٹ 12 مارچ 2024 05:38pm

متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر پر 9 چھٹیاں متوقع ہیں، یو اے ای کے رہائشی ایک ہفتے سے زائد کی چھٹیوں کو انجوائے کرنے کے لیے پُر جوش ہیں۔

تاہم بعض پاکستانی بھی غیر سرکاری طور پر امارات کے شہریوں کی تقلید کرتے ہوئے 9 چھٹیاں منا سکتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے پبلک اور پرائیوٹ سیکٹرز میں 29 رمضان سے 3 شوال تک چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

عید الفطر کے تیسرے دن تک چھٹیاں ہوں گی، تاہم اگر 30 روزے ہوتے ہیں تو عید 10 اپریل کو ہوگی، اور 29 روزے ہونے کی صورت میں 9 اپریل کو عید الفطر منائی جائے گی۔

متحدہ عرب امارات میں 29 رمضان یعنی 8 اپریل سے جمعے تک یعنی 3 شوال، 12 اپریل تک چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

چونکہ چھٹیوں سے پہلے اور بعد ہفتہ اتوار آ رہا ہے، یہی وجہ ہے متوقع چھٹیوں کی تعداد 9 بن رہی ہے۔

پاکستان میں بھی نسبتاً طویل چھٹیاں

متحدہ عرب امارات میں طویل چھٹیوں کے اس امکان کے پیش نظر پاکستان میں بعض سوشل میڈیا صارفین میں پہلے ہی لمبی چھٹی کا ذکر چل رہا تھا۔ تاہم پاکستان میں 10 یا 11 اپریل کو ہوگی۔

عید الفطر پر سرکاری طور پر تین چھٹیاں دی جاتی ہیں۔ بدھ 10 اپریل سے جمعہ 12 اپریل تک عید کی تعطیلات کے بعد ہفتہ کو جمعہ کی تعطیل ہے لہذا پاکستانیوں کو بھی پانچ دن کی چھٹی تو مل ہی جائے گی۔ اور اگر کسی نے پیر اور منگل کی چھٹی لے لی تو اسے 9 دن کی چھٹیوں کا موقع مل جائے گا۔

فرق صرف یہ ہے کہ متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو نو چھٹیاں سرکاری طور پر ملیں گی جب کہ پاکستان میں لوگ شاید ازخود فیصلہ کرلیں۔

UAE

eid holidays

Eid ul Fitr