Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی میں گیس لیکج کے باعث 3دھماکے، 2 بچے جاں بحق، متعدد زخمی

کمرے میں گیس جمع تھی بجلی کا سوئچ آن کرتے ہی دھماکا ہوگیا، ریسکیو
شائع 12 مارچ 2024 02:13pm

راولپنڈی میں گیس لیکج کے باعث 3 دھماکوں کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق راولپنڈی کے بھابڑا بازار میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 2 بچے جان سے گئے جبکہ آتشزدگی کے دوران بچوں کی ماں بھی جھلس گئی۔

ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ کمرے میں گیس جمع تھی بجلی کا سوئچ آن کرتے ہی دھماکا ہوگیا۔

دوسری جانب راولپنڈی میں ٹینچ آبادی نمبر 2 کے گھر میں بھی گیس لیکج کے باعث دھماکے 2 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں عبداللہ اور حسن شامل ہیں۔

ادھر راولپنڈی کے تھانہ وارث خان میں بھی گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا، دھماکے سے گھر کے کھڑکیاں دروازے ٹوٹ گیے جبکہ گھر میں مقیم 5 افراد دھماکے کی وجہ سے جھلس گیے۔

rawalpindi

gas leakage

gas leakage blast