سیما حیدر نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے
پاکستان سے غیر قانونی طور پر بھارت جانے والی سیما حیدرنے متنازع بل ’سی اے اے‘ کا خیر مقدم کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیما حیدر کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے سٹیزن شپ (اصلاحات) ایکٹ ملک میں نافذ کر دیا گیا ہے۔ ہم اس حوالے سے خوش ہیں اور حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
سیما حیدر کا مزید کہنا تھا کہ ’سچ میں! مودی جی نے جو وعدہ کیا تھا، وہ کر دکھایا۔ میں اس پر زندگی بھر مودی جی کی مقروض رہوں گی‘۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اگرچہ سیما حیدر نے بھارتی مذہب قبول کر لیا ہے، تاہم اس کے باوجود وہ اور ان کے بچے اس ایکٹ سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔
کیونکہ اس بل کے مطابق پاکستان، بنگلادیش اور افغانستان سے آنے والے غیر مسلمانوں کو ہی جلد از جلد سٹیزن شپ دی جائے گی۔
سیما حیدر اپنے بچوں کے ہمراہ سچن مینا کے رہائش گاہ، گریٹر نوائڈا میں رہ رہی ہیں۔
جبکہ اس موقع پر سیما حیدر نے کہا کہ میں اس خوشی کے موقع پر اپنے بھائی ایڈووکیٹ اے پی سنگھ کو بھی مبارکباد پیش کی، ساتھ ہی جے شری رام، رادھے رادھے اور بھارت ماتا کی جے کا نعرہ بھی لگا دیا۔
ایڈووکیٹ اے پی سنگھ کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ پاکستان، بنگلادیش اور افغانستان کے لوگوں کے لیے فائدہ مندہ ہوگا، جنہیں بھارتی شہریت کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔
دوسری جانب بھارتی شہری سچن کی محبت میں گرفتار ہونے والی سیما حیدر کے لیے نئی مشکل کھڑی ہو گئی ہے، سابق پاکستانی شوہر غلام حیدر نے 3 کروڑ روپے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔
آن لائن ویڈیو گیم پبجی کے ذریعے ملاقات کرنے والی پاکستانی خاتون سیما حیدر اور بھارتی نوجوان کو سیما کے پاکستانی شوہر نے بچوں کی حوالگی سے متعلق وکیل کی خدمات لینے کے بعد اب معافی مانگنے کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔
آن لائن ویڈیو گیم پبجی کے ذریعے ملاقات کرنے والی پاکستانی خاتون سیما حیدر اور بھارتی نوجوان کو سیما کے پاکستانی شوہر نے بچوں کی حوالگی سے متعلق وکیل کی خدمات لینے کے بعد اب معافی مانگنے کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔
واضح رہے آن لائن ویڈیو گیم پبجی کے ذریعے سچن کی پاکستانی خاتون سیما حیدر سے ملاقات ہوئی تھی جو کہ بعدازاں دونوں کے درمیان محبت کی وجہ بنی۔ سیما حیدر غیر قانونی طور پر سچن سے ملنے بھارت جا پہنچی تھیں۔
وہ 13 مئی کو نیپال پہنچی تھیں جہاں سے بس کے ذریعے بھارت میں داخل ہوئیں جبکہ 4 جولائی کو بغیر ویزہ کے بھارت میں داخل ہونے پر بھارتی پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا تھا۔
جبکہ سیما حیدر اپنے چاروں بچوں کو بھی بھارت لے گئی ہیں، جن کی حوالگی کے لیے سابق شوہر غلام حیدر نے انسانی حقوق کی تنظیم سے رابطہ بھی کیا تھا، غلام حیدر سعودی عرب میں نوکری کرتے ہیں۔
Comments are closed on this story.