Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

روسی صدر کی آصف علی زرداری کو صدارت سنبھالنے پر مبارکباد

ولادیمیر پیوٹن نے اپنے پیغام میں روس پاکستان تعلقات کی دوستانہ نوعیت پر روشنی ڈالی
شائع 11 مارچ 2024 11:39pm

روسی فیڈریشن کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے صدر پاکستان منتخب ہونے پر آصف علی زرداری کو مبارکباد دی ہے۔

ترجمان روسی سفارتخانہ کے مطابق ولادیمیر پیوٹن نے اپنے پیغام میں روس پاکستان تعلقات کی دوستانہ نوعیت پر روشنی ڈالی اور پاک روس تعلقات میں مزید مسلسل ترقی پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ آصف علی زرداری 14ویں صدرِ پاکستان کے طور پر اپنا عہدہ سنبھال چکے ہیں۔

نو منتخب صدر آصف علی زرداری کی حلف برداری کیلئے ایوانِ صدر میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی شریک ہوئے۔

Vladimir Putin

President Asif Ali Zardari