Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

محمد اورنگزیب کی پاکستانی شہریت دوبارہ حاصل کرنے کی درخواست منظور

ن لیگ محمد اورنگزیب کو جلد ہی سینیٹ کی نشست دینے کا منصوبہ بھی رکھتی ہے
شائع 11 مارچ 2024 10:30pm

وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر وزارت خزانہ میں ذمہ داریاں سنبھالنے والے محمد اورنگزیب کی پاکستانی شہریت دوبارہ حاصل کرنے کی درخواست منظور کرنے کی اجازت دے دی۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ”ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان“ کے مطابق محمد نیدرلینڈ کے شہری ہیں، جنہیں وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی 19 رکنی کابینہ میں شامل کیا ہے۔

پیر کو وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا جس میں یہ منظور دی گئی۔

انہوں نے ملک کے سب سے بڑے بینک ایچ بی ایل پاکستان کے صدر اور چیف ایگزیکیوٹیو آفیسر (سی ای او) کے عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔

محمد اورنگزیب کے پاس پارلیمنٹ میں کوئی نشست نہیں ہے لیکن ملکی قوانین کے مطابق وہ بغیر کسی وزیر کے زیادہ سے زیادہ چھ ماہ تک وزیر کا عہدہ رکھ سکتے ہیں۔

ذرائع نے روئٹرز کو بتایا کہ مسلم لیگ نواز محمد اورنگزیب کو جلد ہی سینیٹ کی نشست دینے کا منصوبہ بھی رکھتی ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد اورنگزیب نے اپنی ڈچ شہریت چھوڑنے کے لیےکارروائی شروع کردی ہے، اسی تناظر میں محمد اورنگزیب نے اپنی دوسری شہریت چھوڑنےکے لیے درخواست دے دی ہے، کیونکہ پاکستانی قوانین کے مطابق دوہری شہریت کا حامل شخص سرکاری عہدہ نہیں رکھ سکتا۔

dual nationality

Muhammad Aurangzeb